ڈالر 17 پیسے‘ سونا 2400 روپے تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17  پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.29 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کے اضافہ سے 279.68 روپے پر جاپہنچا۔ یورو کی قیمت فروخت 96 پیسے کی کمی سے 295.87 روپے رہ گئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے کے اضافہ سے 347.24 روپے پر پہنچ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 3 پیسے بڑھ کر 73.97 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 4 پیسے کے اضافہ سے 76.04 روپے ہوگئی۔ دوسری طرف  منگل کو فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھائو  20 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر تک پہنچ گئے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2650روپے پر مستحکم رہی۔

ای پیپر دی نیشن