دو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ جمارکھا ہے:کنور عمران سعید

Apr 17, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سابق ضلعی صدر تحریک انصاف کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے سٹی صدرمیاں افضال حیدرکو عمرہ ادائیگی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہادو خاندانوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی کی راہ روک دی ہے۔ پاکستان کو ایشیاء کو مہنگائی کے لحاظ سے سرفہرست ملک قرار دیا جانا گزشتہ دو سال سے حکمرانی کرنے والے ٹولے کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔اس موق پر انجمن ارائیاں کے ضلعی صدر میاں محمدارشد ، میاں تنویر احمد، میاں محمدضیاء، میاں شفیق طاہر ،میاں عظیم نوشاہی ،تحریک انصاف کے رہنما محمد افضل بیگ ، ذوالفقار علی بھٹو بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی کیلئے سانس لینا بھی دشوار ہوجائے گا غربت کی شرح میں تیزی سے ہونے والے اضافہ نے پاکستانیوں کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے وقت آگیا ہے کہ نااہل ٹولے سے نجات حاصل کرکے پی ٹی آئی کی حقیقی محبت وطن اور باصلاحیت قیادت کو اقتدار سونپا جائے۔

مزیدخبریں