بہاولنگر میں پیش آنیوالا واقعہ باعث تشویش ہے:فیضان شفیق

Apr 17, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان،سیٹھ محمدعظیم نے کہا ہے بہاولنگر میں پیش آنے والا واقعہ نہایت باعث تشویش ہے جس کی مکمل انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے چاہئیں ایسے واقعات ریاستی اداروں میں خلیج پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں جن سے ہر ممکن گریز برتنے کی ضرورت ہے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر مثبت و تعمیری رجحانات کا فروغ ممکن نہیں جن معاشروں نے آئین کی بالادستی اورقانون کی عملداری کو ترجیح دی وہ ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہوئے۔

مزیدخبریں