شیخوپورہ:غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں بجلی چوری کا انکشاف

شیخوپورہ+کھاریانوالہ(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی)کھاریانوالہ سب ڈویژن کے ایریا میں قائم درجنوں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں کنڈے ڈال کر بجلی استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کھاریانوالہ سب ڈویژن کے ایریا میں مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں بنائے گئے مکانات میں بجلی کا کوئی کنکشن منظور نہ ہے مگر ایکسئن رضوان احمد قریشی، ایس ڈی او محمود علی اور بعض دیگر افسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر بجلی کی مین لائنوں پر کنڈے ڈال کر سرعام بجلی چوری کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن