شیخوپورہ:اوپن ٹینڈرکے بجائے پول،خزانے کو 8کروڑ کا نقصان

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل شیخوپورہ میں 32کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کام ایک مرتبہ پھر اوپن ٹینڈرکے بجائے پول کرکے حکومتی خزانے کو 8کروڑ روپے کا نقصان پہنچادیا گیا ہے اس سلسلہ میں متعدد لوگوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف،سیکرٹری محکمہ بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 32کروڑ روپے کے ٹینڈر عام ٹھیکیداروں کو دینے کے بجائے منظور نظر ٹھیکیداروں میں بانٹ دیئے ہیں جنہوں نے پول کر کے سوفیصد ریٹ پر ترقیاتی کام الاٹ کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن