شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر او رگردونواح میں شادی اور ولیمہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پھر شروع ہو گیاہے ہوائی فائرنگ سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ہوائی فائرنگ کرنے والے لوگوں کے پاس اسلحہ لائسنس بھی نہیں ہوتے پولیس تقریبات میں فائرنگ کرنے والے افرادکیخلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کر رہی پولیس تھانہ سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور ہاؤسنگ کالونی تھانہ سٹی اے ڈویڑن اور بی ڈویڑن کے علاقوں میں بعض مقامات پر سر شام اور رات گئے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جبکہ اکثر لوگ اسلحہ کی نمائش کرکے شریف شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں گزشتہ روز تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ رونماہو ا جہاں پولیس نے دلہا اور ساتھیوں کو گرفتارکرنے کی بجائے ایک شخص کو گرفتارکرکے خانہ پوری کردی ہے تاکہ افسران بالا کی نظروں میں دھول جھونکی جا سکے۔
شیخوپورہ:شادی، ولیمہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری
Apr 17, 2024