گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب، 100گرام روٹی 15روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مقررہ کردہ قیمتوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرزہیومن ریسورس عثمان سکندر نے نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گندم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح نان اور تندوری روٹی کی قیمتوں میں 5روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ علاوہ ازیں حافظ آباد میں روٹی بدستور20 رو پے میں جبکہ نان 25سے35روپے تک میں فروخت ہوتارہا۔ تندورمالکان کا کہنا ہے کہ جب انہیں آٹاہی مہنگاملے گا تو وہ روٹی سستی کیسے دیں گے۔ وزیر اعلی کو چاہئے کہ وہ پہلے ہمیں آٹا سستے داموں دلائیں پھر ہم روٹی سستی کریںگے۔
گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ، نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب
Apr 17, 2024