گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی ای او لٹریسی گوجرانوالہ فوزیہ زریں نے ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی عبدالوحید ڈار سے ملاقات کی اور تعلیم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر فوزیہ زریں نے کہا کہ ملک میں لٹریسی ریٹ بڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لانا ہوگا‘ خصوصاً فیکٹریوں کارخانوں اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو بھی تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم ہونے چاہئیں تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی عبدالوحید ڈار نے کہا کہ مزدور کے بچوں کا بھی تعلیم پر اتنا ہی حق ہے جتنا عام بچوں کا لہذا محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم کیلئے سکولوں میں لانے کیلئے محکمہ ایجویشن سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔