گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مختلف سرکاری محکموں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 45نابینا ملازمین کی تنخواہیں(واجبات)فوری ادا کرنے اور انہی محکموں میں کام جاری رکھنے کی ہدایات کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس عثمان سکندر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری، سی ای او ایجوکیشن خالد جاوید اعوان، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندے شریک تھے۔