نوشہرہ ورکاں: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مہنگی اور کم وزن والی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی ہدایت پر تحصیلدار ملک خاور حیات کھوکھر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سٹی نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی اور نوکھر کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے جہاں انہوں نے روٹی کا وزن اور قیمت چیک کی کم وزن اور زائد قیمت وصول کرنے والے چار ہوٹل مالکان عبدالستار، منصور علی، افضل اور جاوید کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے ان نرخوں پر روٹی اور نان کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن