قلعہ دیدارسنگھ: کاشف اسماعیل کارورل ہیلتھ سنٹر کا سرپرائز وزٹ

Apr 17, 2024

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین ڈویژن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر نے گزشتہ روزرورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا چیک کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر رانا محمد امتیاز حسین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے چودھری کاشف اسماعیل کو بارشوں کے دوران ہسپتال میں پانی کے کھڑے رہنے اور نکاسی آب کا بہتر انتظام نہ ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ جس پر انہوں نے ہسپتال سے پانی کے نکاسی آب کے معاملہ کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

مزیدخبریں