راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ ٹینکر مافیا نے من پسند نرخ مقرر کرکے وصول کرنے لگے،شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی، رپورٹ کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں پانی کی قلت نے مکینوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، پرائیویٹ طور پر پانی سپلائی کرنے والوں نے جنریٹر لگا کر پانی کی موٹریں چلا تے ہیں اور سوزوکیوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور بڑے ٹینکروں میں پانی سپلائی کرتے ہیں، اس وقت پانی کی سوزوکی 700روپے، ٹریکٹر ٹرالی چھوٹی 800روپے سے1000روپے اور بڑی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹینکر 1300روپے سے1500روپے میں پانی سپلائی کر رہے ہیں، ان سے پانی حاصل کرنے کیلئے بکنگ کرانا پڑتی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں پانی کی قلت سے مکین پریشان
Apr 17, 2024