مندرہ (نامہ نگار) جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنا میرا مشن ہے جرائمی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں جرائم کی نشاندھی کریں ذمہ داری سے کاروائی کروں گا سائلین کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ٹاؤٹ مافیا کو تھانے میں گھسنے نہیں دوں گامیرے ماتحت عملہ میں سے کوئی اگر کسی شخص کو تھانے میں ناجائز تنگ کرے گا اسکے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی قانون سب کے لیے برابر ہے تھانے کو صحیح معنوں میں دارالامن بناؤں گا ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او مندرہ ملک یاسر نے راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں سید مختار کاظمی، عبدالمجید قریشی ، سید ساجد نقوی ، خالد قریشی ،کامران بن ظہور قریشی ، ملک امجد ، شیراز اختر و دیگر سے تعارفی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔