کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ سولر سرکٹ شارٹ ہونے سے افغانیوں کی عارضی پناہ گاہ میں آگ بھڑک اٹھی، ماں نے کم سن بچے کو آگ میں کود کربچالیا نقدی لوڈر رکشا دوبچیوںکے جہیزکا سامان سمیت لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیاجہاں قرآن پاک کا نسخہ محفوظ رہا اہل احمدال نے دل کھول کر متاثرین کی مدد کی الحافظ ویلفیئر گروپ نے راشن اورعارضی چھتیں فراہم کردی مکینوں کے مطابق کھوڑ سے ملحقہ گائوں احمدال کے قریب دو افغان قبیلے آباد تھے جنہوں نے اپنی عارضی پناہ گاہوں کو روشن رکھنے کے لیئے سولر پلیٹیں لگارکھی تھیں جن کے شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی مردوں کی عدم موجودگی اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ دونوں پناہ گاہوں میں پھیل گئی جن کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنادیاایک پناہ گاہ میں کم سن بچہ سو رہاتھا جسے ماں نے جان کی پرواہ کیئے بغیر آگ میں کود کر بچالیا 12لاکھ روپے نقدلوڈر رکشا دو بچیوں کے جہیزوں کا سامان سمیت لاکھوں کاسامان جل کر راکھ ہوگیا جہاں آگ کی تپش نے لوہے کو ڈھال دیا وہاں قرآن پاک کا نسخہ محفوظ رہا اس واقع کی خبر سن کر اہل احمدال موقع پر پہنچ گیا اور دل کھول کر امداد کی گذشتہ روز الحافظ ویلفیئر گروپ کے سرپرست اعلیٰ راشد نذیر کھوڑ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ اخترحسین آزادشیخ ریاض اور جازب اختر آزاد کے ہمراہ موقع پر گئے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد متاثرہ قبیلوں کوراشن اور دو عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے لیئے سامان خریدکر دیا جس پر متاثرہ خاندان نے شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔