گوجرخان، نئے نرخ نامے کیخلاف نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، نان روٹی کے نئے نرخ نامے کے خلاف نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا پنجاب حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس نان روٹی کے نرخ جاری کر کے اس کاروبار سے منسلک افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے گوجرخان شہر کے درجنوں تندور بند کر دیئے گئے  ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ گیس کے بھاری ظالمانہ بلوں اور دیگر اخراجات کے سبب پہلے ہی ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اب حکومت پنجاب نے ہماری مرکزی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر نان روٹی کے رعایتی  نرخ جاری کر دیئے ہیں اس ریٹ پر ہم کسی صورت روٹی نہیں دے سکتے پھر انتظامیہ کے جرمانے بھی ہمارے ساتھ زیادتی ہے اس وجہ سے  مرکزی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے گوجرخان میں بھی تندور مالکان اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن