فتح جنگ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں،لیا قت باجوڑی

اٹک (نامہ نگار ) صدر فتح جنگ پریس کلب ، سیا سی و سماجی شخصیت لیا قت خان باجوڑی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک میں چند ماہ قبل ایک ہی رات درجنو ں مقامات پر ڈکیتی اور موبائل سنیچنگ کی واردا توں میں ملوث ملزمان کا سرا خ نہ لگا یا جا سکا جس کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے اس کے علاوہ میرے بیٹے وجاہت خان باجوڑی سے 22 جنوری 2024کو دن دیہاڑے سٹی چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح ڈاکوئوں نے 30 لاکھ روپے چھین لیے جس بابت تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبری 38/24 مورخہ 22جنوری 2024 تو درج کر لیا گیا مگر پولیس تاحال ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام ہے اس حوالہ سے ایس ایچ او،ڈی ایس پی کے علاوہ کئی بار ڈی پی او اٹک سے مل کر بھی فریاد کی مگر کسی نے میری بات پر کان نہیں دھرا ،حکومتی نمائندوں کو بھی اس حوالہ سے آگاہ کیا گیا مگر وہاں سے بھی کسی نے کوئی جوا ب نہ دیا گیا ،اس کے علاوہ بھی فتح جنگ میں درجنوں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں ، جوئے،منشیات اور شراب کے اڈوں کا سدباب بھی نہ ہو سکا ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوا ز شریف اور آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثمان انور سے فوری نوٹس کا مطا لبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن