گوجرخان(نامہ نگار )ایم او آئی صدف کاظمی نے گزشتہ دن پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے ممبران کو گوجرخان شہر میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ بھی موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے میڈیا نمائندگان سے گوجرخان میں ہونے والے ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے مشاورت بھی کی ایم او آئی صدف کاظمی نے بریفنگ میں بتایا کہ گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر لائٹس کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلد جی ٹی روڈ کی لائٹس کو فنکشنل کر دیا جائے گا وال آف گوجرخان بنائی جائے گی جہاں گوجرخان کی ثقافت کو پینٹنگز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گاجبکہ واٹر سپلائی کے حوالے سے گوجرخان میں دو واٹر ٹینک بھی تعمیر کیے جائیں گے جس سے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے باوجود پانی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی،جی ٹی روڈ پر تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے اور تحصیل آفس کے سامنے یوٹرن سے کلب کیفے تک گرین بیلٹس پر پودوں سمیت ٹف ٹائل لگائی جائیں گی حیاتسر روڈ سمیت مین بازار اور دیگر سڑکوں کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے اور ان سڑکوں کے نیچے موجود نالوں کو کشادہ بھی کیا جائے گا ،سروس روڈ جس جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اسے بھی مرمت کیا جائے گا جی ٹی روڈ کے جنگلوں کو بند کر کے اوور ہیڈ برج کو فعال کیا جائے گا پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تحصیل آفس کے بالمقابل رمضان بازار والی جگہ پر پارکنگ بنائی جا رہی ہے جبکہ ہائوسنگ سکیم نمبر 1 کے فلٹریشن پلانٹ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا اور نئے فلٹریشن پلانٹس کے لئے نجی شعبے کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔
جی ٹی روڈ پر لائٹس کا کام مکمل ،جلد فنکشنل کر دیا جائیگا ،صدف کاظمی
Apr 17, 2024