مندرہ(نامہ نگار) ایس ایچ او مندرہ ملک یاسر نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم محمد سفیر کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد سفیر نے اپنے ساتھی ناہید عباس کے ساتھ ملکر ذاتی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے عدیل کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم ناہید عباس کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔