حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف  اور وفاقی سیکرٹری انڈسٹری بھی شریک ہوے اجلاس میں صوبائی نمائندگان اور مینوفیکچرنگ  انڈسٹری کے نمایندے بھی شریک اجلاس کا مقصد خریف سیزن کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی طلب اور رسد کا جائزہ لینا تھا وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی  رانا تنویر  کو بتایا گیا کہ خریف سیزن 2024 کے لیے یوریا کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے رانا تنویر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا حکومت کسانوں کو بلا تعطل کھاد  کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور وزارت صنعت و پیداوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ  ملکر کھاد دستیابی اور پروڈکشن کو مانیٹر کر رہی ھے اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں رانا تنویر اس عزم کا پختہ اظہار کرتے ہوے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی بہتری کیلئے پر عزم ہے  اور  زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہی ھے کھادوں کو بروقت فراہمی سے کسان پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا زراعت اور صنعت  کی ترقی کیلیے  تمام تر  وسائل بروے کار لایں گے فرٹیلارز پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی  فرٹیلائزرز  مینوفیکچرنگ انڈسٹریز ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی پیداوار کو  بڑھائیں وزیر نے کہا ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ہو گا  صنعت اور زراعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ھے۔

ای پیپر دی نیشن