ایس ای سی پی مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ جاری کر دی 

Apr 17, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں مائیکرو اینڈ انکلوسیو انشورنس کے شعبے میں موجود بڑھوتی کے امکانات بارے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بیمہ کے شعبے کے موجودہ منظر نامے اور وسیع مارکیٹ کا جائزہ فراہم کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کا ابتدائی مسودہ کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی انشورنس امپیکٹ کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا ۔ کانفرنس میں پیش کی گئی شراکت داروں کے آراء  کے نتیجے میں حتمی رپرٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے مستقبل کے لائحہ عمل کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں دئے گئے اعداد و شمار پاکستان میں انشورنس کی مارکیٹ کی باریک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مائیکرو فنانس بینکوں/ اداروں کے ذریعے کل ایک کروڑ بیس لاکھ انشورنس پالیسیاں فروخت کی گئیں۔ ان میں سے، 89 فیصد کریڈٹ لائف انشورنس ہیں، جو بنیادی کریڈٹ رسک کو کور کرنے کے لئے کی جاتی ہیں ۔ مزید برآں، انشورنس کرنے والی 20 بیمہ کمپنیوں میں سے صرف چار کمپنیاں چھوٹی  بیمہ مصنوعات کی ڈیجیٹل تقسیم کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں