بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار نے حال ہی میں اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ بیرونِ ملک ٹیکسی چلاتے تھے اور ہوٹل میں ویٹر کی نوکری بھی کرچکے ہیں۔یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ رندیپ ہودا ہیں جنہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق چند باتیں بتائیں۔رندیپ ان دنوں اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم 'سواتنترا ویر سوارکر' کی کامیابی پر خوب داد وصول کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں ان کا انٹرویو کیا گیا جس میں اداکار و ہدایتکار نے زمانہ طالب علمی کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ گزر بسر کرنے کے لیے آسٹریلوی شہر میلبورن میں تین سال تک ٹیکسی چلائی۔اداکار کے مطابق یہ 90 کی دہائی کی بات ہے اور میں ڈرائیونگ میں کافی مہارت رکھتا تھا۔