برطانیہ کے پر اسرار امیر ترین آدمی مائیکل پلاٹ کی دولت 14 ارب پاؤنڈ ہے لیکن ان کی سادگی ایسی کہ ان کا اپنا ہی عملہ حتیٰ کہ ان کی ریسیپشنسٹ بھی ان سے لاعلم ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 56سالہ مائیکل پلاٹ کا شمار برطانیہ کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے۔مائیکل پلاٹ دولت میں معروف ارب پتی افراد سر جم ریٹکلف اور جیمز ڈائیسن کو بھی پیچھے چھوڑچکے ہیں لیکن اتنی زیادہ دولت ہونے کے باوجود مائیکل پلاٹ اتنی سادہ زندگی گزارتے ہیں کہ ان کی کمپنی کاعملہ تک انہیں جانتا۔بتایا جاتا ہے کہ بے پناہ دولت ہونے کے باوجود مائیکل پلاٹ کو اپنی تصویریں بنوانا بھی پسند نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل پلاٹ لندن، امریکا اور سوئٹزرلینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اپنے گھروں کے مالک ہیں اور یہی نہیں ان کا اپنا ایک پرائیوٹ جہاز بھی ہے۔واضح رہے کہ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔دوسری جانب اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے جبکہ لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔