مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

 ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔  غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق  ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ مغربی  ممالک کا اسرائیلی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کرناقابل مذمت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کی جارحیت پرخاموش رہنے والے ایرانی حملے کی  مذمت میں آگے آگے ہیں۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ  مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن