اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ، بال بال بچے

Apr 17, 2024 | 21:52

ویب ڈیسک

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اخونزادہ چٹان ساتھیوں سمیت حملے میں محفوظ رہے،اخونزادہ چٹان انتخابی مہم سے واپس گھر جا رہے تھے،پی پی رہنما این اے 8 سے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی2 صوبائی اور2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں .خیبر پختونخوا کی2 صوبائی،2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر 21اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے جس کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ پر ضمنی انتخابات میں 2 لاکھ 24 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پی کے 91 کوہاٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار مرد، ایک لاکھ 2 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں .پی کے 91 پر ووٹنگ کیلئے 168 پولنگ اسٹیشنز قائم، 42مرد،39 خواتین کیلئے مختص ہیں۔پی کے 91 پر انتخابات کیلئے 87 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔پی کے 91 کوہاٹ میں ضمنی انتخابات پر 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پی کے 22 باجوڑ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ78 ہزارہے،پی کے 22 باجوڑ میں 98 ہزار مرد، 79 ہزار 700 خواتین ووٹرز شامل ہیں ،پی کے 22 باجوڑ پر ضمنی انتخابات کیلئے 91 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں.ضمنی انتخابات کیلئے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔این اے 8 باجوڑ پر ضمنی انتخابات میں 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا .این اے 8 باجوڑ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار ہے. مرد 3 لاکھ 68 ہزار، خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ4 ہزار ہے ،366 پولنگ اسٹیشنز قائم، 344 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔این اے 44 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات میں 3 لاکھ 96 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2 لاکھ 11 ہزار مرد، ایک لاکھ 85 ہزار خواتین شامل ہیں ،ووٹنگ کیلیے 358 پولنگ اسٹیشنز قائم، 126مرد، 115خواتین کیلیے مختص کئے گئے ہیں ۔این اے 44 میں 117 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں،این اے 44 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات کیلئے 19امیدوار میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں