نوازشریف سیاست میں دوبارہ سرگرم، جلد ن لیگ کی صدارت سنبھالیں گے

Apr 17, 2024 | 22:02

ویب ڈیسک

لاہور:   سابق وزیراعظم نوازشریف عملی سیاست میں دوبارہ سے سرگرم ہوگئے۔پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، نوازشریف جلد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بن جائیں گے، ایک سے دو ماہ کے اندر پارٹی میں تنظیم نو کی جائے گی۔پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔

مزیدخبریں