بارشوں سے ہوئی تباہی کے پیشِ نظر دبئی سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی دیگر ریاستوں میں جمعرات اور جمعہ کو بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
اماراتی حکومت کی جانب سے اسکولز اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے ریموٹ لرننگ کا اہتمام کریں، تعلیمی اداروں کے اطراف راستوں کو مکمل بحال کرنا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ امارات میں تمام افراد کے تحفط اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
دبئی اور دیگر ریاستوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کےلیے کام جاری ہے۔