اسلام آباد ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم

Apr 17, 2024 | 23:18

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو اسپتال یا اڈیالہ جیل سے کسی بھی جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کی پمز اسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبا دہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا.عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے آفیسر کو نامزد کریں۔

مزیدخبریں