وکلاءتحریک کے نتیجے میں آزاد عدلیہ بحال ہوئی: علی احمد کرد

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وکلا طویل جدوجہد اور اتحاد و اتفاق کی بدولت آزاد عدلیہ کی بحالی میں کامیاب ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد نے نیویارک میں پاکستانی میڈیکل ڈاکٹرز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بنک مقصد کیلئے اس تحریک میں پوری قوم اور میڈیا نے وکلاءکی بھرپور مدد کی جس کے نتیجے میں آج پاکستان میں قانون اور آئینی کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا تمام تر سہرا چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے سر ہے جنہوں نے ایک فوجی آمر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفٰی دینے کا مطالبہ رد کر دیا۔ ان کے اس اقدام سے پاکستان بدل چکا ہے۔ علی احمد کرد نے کہا کہ اگر وکلاءرہنما 1954ءمیں بھی مولوی تمیزالدین کیس میں وفاقی حکومت کا ساتھ دیتے تو آج پاکستان ایک خوشحال جمہوری ملک ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن