لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور مصنف و ہدایتکار عرفان کھوسٹ کا ڈرامہ ”منگتی“ الحمرا ہال نمبرI میں جاری ہے۔ گذشتہ روز ڈرامے کا 21واں شو ہوا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ڈرامہ ہے جسے زیادہ تر فیملیاں دیکھنے کے لئے آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ جن تھیٹر ہالز میں بیہودگی ہو رہی ہے اسے روکا جائے۔