پاک فوج نے بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک سو پندرہ امدادی کیمپ قائم کردیئے ہیں۔

Aug 17, 2010 | 13:34

سفیر یاؤ جنگ
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے ڈیرہ مراد جمالی اورسبی میں امدادی کمیپ قائم کرکے متاثرین میں سوٹن راشن،ادویات اور کمبل تقسیم کئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے مظفرگڑھ سےپانچ ہزارمتاثرین سیلاب کو نکال کرمحفوظ مقامات پرپہنچایا اوران میں تین سوٹن راشن ،ادویات اورٹینٹ تقسیم کئے۔ مظفرگڑھ اورپنوں عاقل کے قریب آرمی کے ریلیف کمیپ میں متاثرین کو تیار کھانے کے بیس ہزار تھیلے فراہم کئے گئے۔ کوٹ سبزل کے مقام پر فوج کی انجنیئرنگ کورنیشنل ہائی وے کو کھولنے میں مصروف ہیں۔ شکارپور میں پاک فوج نے بجلی بحال کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان اورخیبرپختون خواہ کے دیگرعلاقوں میں سحری اورافطاری کے وقت نو ہزارکھانے کے تھیلے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔
مزیدخبریں