شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر مزرا یوسف حسین کےصاحبزادے مزرا خادم حسین رضویہ سوسائٹی میں نماز عشاء ادا کرنے کے بعد اپنے گھرناظم آباد نمبرتین جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مرزا خادم حسین ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی مشتعل افراد نے انچولی، گولیمار چورنگی اور نمائش چورنگی میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دکانیں بند کرا دیں۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی نواز رانجھا ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی نوازرانجھا کا قتل افسوسناک ہے۔ ادھراورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا مقامی ڈاکٹرنجم الحسن ہسپتال میں دم توڑگیا۔