لاہورہائيکورٹ میں درخواست گزار کے وکيل آفتاب باجوہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ اين اے ایک سوچوراسی بہاولپورکے امیدوار عامريار وارن نے مختلف يونيورسٹيوں سے بی اے کی ايک سے زائد جعلی ڈگرياں لے رکھی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آيئن کے آرٹيکل باسٹھ کے معيار پرپورا نہيں اترتے،لیکن لاہورہائيکورٹ کے اليکشن ٹربيونل نے انہيں ضمنی انتخاب ميں حصہ لينے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عامريار وارن کو انتخابات ميں حصہ لينے سے روکنے کے احکامات صادر کرے اورسپريم کورٹ کے فيصلے کی روشنی ميں انہيں نااہل قرار دے۔ جسٹس شيخ عظمت سعيد نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عامريار وارن کو انیس اگست کوجواب سمیت طلب کرلیا۔