متاثرین سیلاب کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے

پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ سے متاثرین کودیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا بھی سامنا ہے۔  متاثرہ علاقوں میں مضر صحت پانی کے استعمال کی وجہ سے ہزاروں افراد وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ متاثرین کو ہیضہ اور دیگرامراض سے بچانے کےلیے بین الاقوامی امدادی ٹیمیں سوات اور چارسدہ سمیت پشاور کے نواحی علاقوں میں صاف پانی پہنچارہی ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں تازہ پانی کے انچاس مراکز قائم کیے گئے ہیں جو روزانہ تین لاکھ لٹر پانی فراہم کررہے ہیں ۔ متاثرین تک پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکس اور چھوٹی گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ گندے پانی کے استعمال کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرکے ہی بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن