تونسہ ، گدو اور سکھربيراج کے مقام پر بدستوراونچے درجے کا سيلاب ہے جبکہ درياؤں ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی کے باعث آبی ذخائر ميں پانی کی آمد بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے

گدو بيراج کے مقام پر پانی کی آمد دس لاکھ چھیاسٹھ ہزارایک سو نوے کيوسک اوراخراج بھی دس لاکھ چھاسٹھ ہزارایک سو نوے کيوسک ہے۔ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمد دس لاکھ پچیس ہزارچھ سو تیس کيوسک اوراخراج نو لاکھ تیرانوے ہزارآٹھ سو اسی کيوسک ہے۔ ارسا کے مطابق گدو بيراج میں پانی کی آمد ميں دس ہزارکيوسک اور سکھر بيراج میں چار ہزارکيوسک کا  اضافہ ہوا ہے۔ چشمہ ، کالاباغ ، ہيڈ پنجند پر درميانے اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سيلاب ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ باون ہزارآٹھ سو اٹھارہ کیوسک اور اخراج چار لاکھ انچاس ہزارتین سواٹھارہ کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد اوراخراج چار لاکھ چھیانوے ہزارتین سو پچاس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد چھ لاکھ پینسٹھ ہزارتین سو تئیس کيوسک جبکہ یہاں اخراج چھ لاکھ تیس ہزارتین سو تئیس کيوسک ہے۔ ہيڈ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج دولاکھ چوالیس ہزاردو سو چوہتر کيوسک ہے۔ ہيڈ تريموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزارپچیس کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ چوراسی ہزار پچیس کيوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ترانوے ہزارآٹھ سو اڑتیس کيوسک جبکہ اخراج چھیاسٹھ ہزارآٹھ سوبیاسی کيوسک  ریکارڈ کیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن