محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات کے دوران کشمیراوراسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ کے زیادہ تر مقامات پرمون سون کی مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ ، مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نواب شاہ میں سترملی میٹرجبکہ اسلام آباد گولڑہ میں چونسٹھ ، سیالکوٹ سینتیس ،راولا کوٹ چھبیس ، لاہوراور خانپورسولہ ، ساہیوال پندرہ ، چراٹ تیرہ ، میرپور خاص گیارہ جبکہ مری میں نو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن