عراق میں فوج کے ایک بھرتی مرکز پر خود کش حملے میں انسٹھ افراد ہلاک اورایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Aug 17, 2010 | 23:32

سفیر یاؤ جنگ
حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے فوجی ریکروٹمنٹ سینٹر کے باہر سینکڑوں عراقی باشندے جمع تھے کہ اچانک ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کےمطابق خودکش حملے میں انسٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی فوج کے عراق سے انخلا کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ساتھ پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چند روز قبل عراقی فوج کے سینئر ترین جنرل نے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث امریکی فوج کو دو ہزار بیس تک عراق میں قیام کرنا چاہیے۔
مزیدخبریں