اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، تاہم کسی قسم کی پیشگی شرائط قبول نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات یونان کےدارالحکومت ایتھنز میں اپنے ہم منصب جارج پاپینڈریو کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل مشرق وسطٰی امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل، قاہرہ اور واشنگٹن سمیت دنیا میں کہیں بھی فلسطینی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر یونانی وزیراعظم نے بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کی۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ایتھنز کے موقع پرسینکٹروں افراد نے فریڈم فلوٹیلا پرحملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا

ای پیپر دی نیشن