برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ نے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے عالمی ردعمل کو مایوس کن قراردیا ہے۔

Aug 17, 2010 | 23:54

سفیر یاؤ جنگ
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نک کلیگ نے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب زدگان کیلئےعالمی برادری نے توقعات سے انتہائی کم امداد دی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں وبائی امراض سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیٹی کے زلزلے اور سونامی طوفان کے مقابلے میں اس بار عالمی برادری کی جانب سے انتہائی مایوس کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جو کہ افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیزکیا جائے۔
مزیدخبریں