کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرتیزی محدود ہوگئی۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا تاہم شئیرز کی فروخت کے باعث انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے کے باوجود برقرار نہ رکھ سکا۔کیمیکل ،پاور اور بینکس کے شئیرز کاروبار کے اختتام تک دباؤ کا شکار رہے،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھتیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار دو سو ستر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چار کروڑ تریسٹھ لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے اور فی شئیر قیمت اپنی ایک روز کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔بروکرز کا کہنا ہے کہ نیشنل ریفائنری اور اٹک ریفائنری سمیت انرجی کے اسکرپٹس میں نمایاں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ میں ریکوری ہوئی تاہم انڈیکس کو گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت کا سامنا رہے گا۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ پیناتلیس پوائنٹ کے اضافے سے دوہزار آٹھ سو انسٹھ پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن