دورہ زمبابوے کے لیےپاکستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا،اوپننگ بلے باز توفیق عمر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے کے لیے پریکٹس سیشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا جو اکیس اگست تک چلے گا۔کھلاڑی آنے والے دورے کے لیے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اپنی خامیوں پر قابو پانا سیکھ لیا ہے اور بہت دیر بعد کھلاڑی اپنے ردھم میں واپس آئےہیں۔ انہوں نے کوچ وقار یونس کی صلاحیتوں کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں ٹیم پھر سے کارکردگی دکھانے کےلیے بے تاب ہے۔
۔توفیق عمر نے امید ظاہر کی ہے اس دفعہ اوپننگ جوڑی لمبی اننگز کھیلے گی جس کے لیے تیاری کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن