ےومِ قےامِ پاکستان ....تجدےد عہد کا دن

Aug 17, 2012

نعیم احمد

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مطابق پاکستان امر الٰہی تھا جسے ہر حال مےں پورا ہوکر رہنا تھا۔ ےہی وجہ ہے کہ انگرےزوں‘ ہندوﺅں اور وطن پرست مسلمانوں کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود رمضان المبارک کی ستائےسوےں شب پاکستان منصہ شہود پر آگےا۔ نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ ملک بھر مےں واحد ادارہ ہے جو اپنے چےئرمےن جناب مجےد نظامی کی ہداےت پر ہر سال 27رمضان المبارک کو بطور ےومِ قےامِ پاکستان بڑے تزک و احتشام سے مناتا ہے۔ جناب مجےد نظامی تحرےک قےامِ پاکستان مےں بذات خود سرگرم کردار ادا کرچکے ہےں اور اُن کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ پاکستان دےن اسلام کی نشا¿ة ثانےہ کا مرکز ثابت ہوگا اور جو دشمن طاقتےں اس کی سلامتی کے درپے ہےں‘ ناکامی و نامرادی ان کا مقدر ٹھہرے گی۔ نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ اور تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے دو روز قبل روزاےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان‘ لاہور مےں منعقدہ ےومِ قےامِ پاکستان کی تقرےب مےں جناب مجےدنظامی نے بطور خاص شرکت کی۔تقرےب مےں پاکستان سے محبت کرنے والے طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتےن و حضرات کثےر تعداد مےں موجود تھے۔ تقرےب کے صاحب صدر آستانہ¿ عالےہ چورہ شرےف کے سجادہ نشےن اور چادر اوڑھ تحرےک کے بانی حضرت پےر سےد محمد کبےر علی شاہ تھے جبکہ نظامت کے فرائض نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سےکرٹری شاہد رشےد نے انجام دےے۔ تقرےب کی ابتدا مےں معروف نعت خواں سرور حسےن نقشبندی نے اپنا نعتےہ کلام جبکہ حافظ رضوان چوراہی نے زاہد نےازی کا نعتےہ کلام بڑے پرسوز انداز مےں پےش کرکے حاضرےن پر رقت طاری کردی۔
حضرت پےر سےد محمد کبےر علی شاہ نے بڑا پرجوش اور ولولہ انگےز خطاب کرتے ہوئے پےغام دےا کہ اگر پاکستانی قوم نے قےادت کے انتخاب مےں آزمائے ہوﺅںکو نہ ٹھکراےاتو اس ملک کو اس کے قےام کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کی کوششےں ثمر آور ثابت نہ ہوسکےں گی۔ درگاہ شرقپور شرےف کے سجادہ نشےن صاحبزادہ ولےد احمد شرقپوری نے اپنے روح پرور خطاب مےں پاکستان کو
رب کرےم کا انعام عظےم قرار دےا اور کہا کہ ہم سرکار دو عالمﷺ سے محبت کا دعویٰ تو بہت کرتے ہےں مگر آپﷺ کے ارشادات پر عمل پےرا ہونے سے اجتناب کرتے ہےں جس کی وجہ سے ہمےں پستی اور ذلت کا سامنا ہے۔ جناب مجےد نظامی کی زندگی کا ہر پل دےن اسلام کی سربلندی اور پاکستانی قوم کی فلاح و بہبود کے لئے سوچ بچار کرنے مےں گزرتا ہے۔ ہمےں ان کی قےادت مےں پاکستان کو عالےشان ملک بنانے کی جدوجہد کرنی چاہےے۔ معروف اسلامی سکالر پروفےسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے اپنے خطاب مےں ہندو قوم کی ذہنےت اور اسلام و مسلمانوں کے حوالے سے ان کے دل و دماغ مےں پائے جانے والے تعصب اور کےنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بچپن مےں بذات خود ہندوﺅں کے تعصب کا تجربہ ہے۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمےں قائداعظمؒ جےسا عظےم رہنما مےسر آےا جس نے ہمےں ہندوﺅں کی دائمی غلامی مےں جانے سے بچا لےا۔

مزیدخبریں