واشنگٹن (اے ایف پی) سی آئی اے اور امریکی سپیشل فورسز کے سابق اہلکاروں کے ایک گروپ نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے خلاف اوباما پر تنقید کی ہے۔ سپیشل آپریشنز ایجوکیشن فنڈ نامی تنظیم نے ویب سائٹ پر 22 منٹ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی کوتاہی سے حساس آپریشنز کی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں۔ گروپ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ خفیہ معلومات کو عام کرتے ہوئے امریکی فوجیوں اور ایجنٹوں کی حفاظت کا بالکل خیال نہیں رکھ رہی۔ گذشتہ برس پاکستان میں اسامہ کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بھی یہی رویہ اپنایا گیا جو وہاں سے ملنے والے معلومات کے خزانے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
”اسامہ کے خلاف آپریشن کی معلومات کا افشا“ سابق امریکی جاسوسوں کی اوباما پر تنقید
Aug 17, 2012