بھارتی سکیورٹی فورسز کی دوسرے روز بھی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر فائرنگ اور گولہ باری، 6 افراد زخمی

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے مسلسل دوسرے روز بھی سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے اور چپراڑ سیکٹر پر ہونے والی اس فائرنگ اور گولہ باری کے دوران ایک گولہ پاکستانی سرحدی دیہات سرگپور میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا، بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے داغا جانے والا ایک گولہ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر واقع پاکستانی سرحدی گاﺅں سرگپور میں ایک مکان میں جا گرا جس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی ہوئے جن میں چار خواتےن بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن