ڈاکٹرغلام رسول کی عدم بازیابی, بلوچستان کے ہسپتالوں میں سولہویں روزبھی اوپی ڈیزبند، سہ پہرتین بجے ایمرجنسی سروسزبھی بند کردی جائیں گی۔

بلوچستان کے ڈاکٹرز نے اغواء ہونے والے ساتھی ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی کیلئے صوبائی حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جوآج ختم ہورہی ہے۔ بلوچستان حکومت کی ناکامی کی صورت میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسزبھی آج بند کردی جائیں گی۔ صوبے کے سرکاری ونجی ہسپتالوں کے اوپی ڈیزبند ہونے سے پہلے ہی مریضوں کومشکلات کا سامنا تھا جبکہ ایمرجنسی بند ہونے کے بعد مریضوں کی اذیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام صوبائی وزراء اوران کے بچوں کا بھی علاج نہیں کریں گے، صوبائی حکومت شہریوں اورڈاکٹروں کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ اب ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی کے بعد ہی ہسپتالوں میں کام شروع ہوگا

ای پیپر دی نیشن