آسٹریلیا میں جاری انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اپنے راویتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگا۔

Aug 17, 2012 | 12:39

دونوں روایتی حریفوں کی جونئیر ٹیمیں میگاایونٹ میں اب تک چھ بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ پاکستان کا پلہ بھاری رہا اور اس نے پانچ مرتبہ بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دی جبکہ صرف ایک بار ناکامی کا سامنا کیا۔ پاکستان اور انڈیا اب تک دو،دو مرتبہ یہ عالمی میلہ جیت چکے ہیں۔ دوہزار چھ کے عالمی کپ میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو لو سکورنگ میچ میں اڑتیس رنز سے شکست دے کر دوسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان کو چار جبکہ بھارت کو تین مرتبہ میگاایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ آخری بار یہ دونوں ٹیمیں گذشتہ ماہ ایشیاء کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوئی تھیں۔  تاہم یہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ایشیا کا مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل پیر کے روز آسٹریلیا کے شہرٹاؤنزویلی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں