ہم تمام این ٹی ایس ٹیسٹ کوالیفائڈ امیدواراں پیپلز پارٹی کی منتخب سندھ حکومت کی منتشر قیادت کو متوجہ کراتے ہیں کہ جنوری 2013ءمیں محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی اسامیوں کےلئے لئے گئے ٹیسٹ کو آٹھ ماہ بیت گئے مگر اب تک آفر آرڈر ر تک نہیں دیئے گئے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ سندھ بھر میں محکمہ تعلیم میں لئے گئے ٹیسٹ میں نتائج کو تبدیل کرادیا گیا ہے تاہم ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدواروں کو پاس دکھایا گیا ہے۔ اس عمل میں محکمہ تعلیم کی ضلعی ریکروٹمینٹ کمیٹی اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے بااثر افراد ملوث ہیں۔ ٹیسٹ پاس امیدواروں سے اتنا ظلم اور زیادتیکیوں؟ حکومتی نمائندوں نے محکمہ تعلیم میں قومی اخبارات میں فوٹو سیشن اور بیانات کی حد تک بیس ہزار ملازمتیں دے بھی دی ہیں۔ بہر کیف موجودہ سندھ حکومت اپنے سابقہ دور حکومت کی کی ہوئی بے حساب کرپشن کو چھپانے کے چکر میں نظر آرہی ہے انہیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی فرصت ہی نہیں۔ ہم سبھی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواراں حکومت سندھ کے نمائندوں کو مو¿دبانہ گذارش کرتے ہیں کہ سنجیدگی سے نوٹس لے کر محکمہ تعلیم میں سست رفتار اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو تیز کرکے این ٹی ایس پاس امیدواروں کو جلد از جلد آفر لیٹر دیئے جائیں ۔(شائستہ جمال۔ حیدرآباد)