ضلع سیالکوٹ کے ہائر کوالیفائیڈ اساتذہ کی ادا رسی کی جائے

 مکرمی! خداوند کریم آپ پر ہمہ وقت اپنی کریمی نچھاور فرماتے رہا کریں۔ آپکی وساطت سے جناب ای ڈی او صاحب تعلیم ضلع سیالکوٹ کی خدمت میں عرض ہے بحوالہ لف حکم نامہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع خانیوال نے بمطابق فیصلہ عدالت ہائے پاکستان ان تمام اساتذہ کی حق رسی کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ جو ایم اے اور ایم ایڈ کوالیفیکشن کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔ تین تین اضافی ترقیاں دی جائیں ۔ جناب ای ڈی او صاحب ضلع سیالکوٹ سے استدعا کی جاتی ہے کہ آپ بھی ان مستحقین کے اضافی تین تین ترقیوں کے احکامات جاری کرکے دعائیں حاصل کریں۔( حاجی محمد سرور بٹ صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی پسرور،0301-6191176)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...