لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی فوری امداد اور بحالی کے لئے انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے ۔ صوبائی وزیر نے منڈی بہاﺅالدین اور قادر آباد کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ دریاﺅں میں پانی کی صورت پر گہری نظر رکھیں ۔ حمیدہ وحید الدین نے مزید کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔