بغداد: بم دھماکوں، فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق

Aug 17, 2013

بغداد (اے ایف پی) بغداد میں کئے گئے تازہ حملوں میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے باوجود پرتشدد واقعات جاری رہے۔ بغداد کے علاقے غزالیہ میں ایک بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ سیدیا کے علاقے میں ایک اور بم دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ مقدادیہ میں ایک مسلح شخص نے مقامی پولیس چیف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ بہروز کے ایک بس سٹیشن کے قریب سڑک کنارے دھماکے میں دو افراد چل بسے جبکہ دھماکے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں