مصری فوج کی بربریت: اقوام متحدہ او آئی سی مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہوئے: ناصر اقبال خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصراقبال خان سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ صدر مدینہ سرفرازخان نیازی، شیخ طلا ل امجد، احدحنیف، یونس میمن، راناشہزاد ٹیپو، چودھری ندیم مصطفی اور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ مصر میںحالیہ بدترین کشت وخون براک اوباما کے آشیرباد کا شاخسانہ ہے۔ امریکہ نے اپنے اتحادیوں بھارت اوراسرائیل کی مدد سے دنیا کو بارود کا ڈھیر بنادیا۔ اس شیطانی ٹرائیکا کے نزدیک پٹرول اورڈیزل انسان کے خون سے زیادہ مہنگا اور مقدس ہے۔ اقوام متحدہ اوراوآئی سی کی مسلسل خاموشی نے ان دنوں اداروںکی ساکھ کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن